طالبان کیساتھ مذاکرا ت یا فوجی کارروائی پرمسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں: ظفر شاہ

طالبان کیساتھ مذاکرا ت یا  فوجی کارروائی پرمسلم لیگ  (ن) میں کوئی اختلاف  نہیں: ظفر شاہ

 اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن)  کے  سینئر رہنما  سید ظفر علی شاہ نے اس دعویٰ  کو  مسترد کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات یا ان کیخلاف فوجی کارروائی پر پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں کوئی اختلاف موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جماعت میں اس حوالے سے  کسی قسم کی  اطلاعات غلط ہیں  اور مسلم لیگ (ن)  اس مسئلے پر متحد ہے ۔طالبان یا دیگر  عسکریت پسند  گرو ہوں  کی کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دینگے  اور ہر عمل کا بھرپور  ردعمل ظاہر کیا جائیگا۔   خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے   ظفر علی شاہ نے کہا کہ عسکریت پسند گروہوں کی کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دینگے اور ہر عمل کا بھرپور ردعمل ہوگا۔  طالبان سے مذاکرات  اور شمالی وزیرستان  میں  عسکریت پسندوں  کیخلاف کسی بھی ممکنہ آپریشن  کے حوالے سے  مسلم لیگ (ن)   میں کوئی تقسیم موجود نہیں ہے جماعت اس مسئلے پر ایک ہے  اور  اس حوالے سے   مسلم لیگ (ن)  کے قائد نواز شریف کی طرف سے  وضع شدہ  پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے   جس میں مذاکرات  کو ترجیح حاصل ہے  تاہم مذاکرات  کی ناکامی پر فوجی  آپریشن  جیسے   کسی آپشن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا  ۔