اسلام آباد میں فوج کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کرانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد میں فوج کی زیر نگرانی سرچ  آپریشن کرانے کیلئے درخواست دائر

 اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں فوج کی زیرنگرانی سرچ آپریشن کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے دائر کی۔ وفاق، سیکرٹری داخلہ، آئی جی، چیف کمشنر، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رینجرز  اور پولیس کی تعیناتی نامکمل ہے ۔ ہر سیکٹر میں فوج سے سرچ آپریشن کرایاجائے۔ اسلام آباد میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے قیام کو بھی چیک کیاجائے۔ درخواست سانحہ ایف 8 کے بعد سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دائر کی گئی ہے۔