ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت طالبان کیساتھ مذاکرات کی حامی ہے :عبد القادر بلوچ

ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت طالبان کیساتھ مذاکرات کی حامی ہے :عبد القادر بلوچ

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حامی ہے۔ امید ہے مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا، تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ان طالبان گروپوں کے ساتھ مذاکرات کرے گی جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، جو گروپ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے جن گروپوں کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، انہیں دہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت کرنی چاہیے۔
 انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوگا۔