چودھری اعظم نے انچارج سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

چودھری اعظم نے انچارج سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر آفیسر چوہدری محمد اعظم نے  منگل کو سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات  و نشریات کے طور پر  اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ گزشتہ دو  سال سے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کے طو رپر  وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ چوہدری محمد اعظم پرنسپل انفارمیشن آفیسر ‘ ڈی جی ای پی ونگ کے علاوہ  اہم عہدوں پر فرائض  انجام دے چکے ہیں ۔ وہ مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں پریس  قونصلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں   ان کا شمار انفارمیشن گروپ کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔ چوہدری اعظم    نے  اپنی  نئی ذمہ داریاںسنبھالنے کے  بعد وزارت کے سینئر افسران سے غیر رسمی ملاقات کی اور کہا  کہ موجودہ حالات  میں وزارت اطلاعات و نشریات کو  متحرک اور فعال بنایا جائیگا تاکہ  عوام تک اطلاعات کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔