وفاق نے سندھ میں اپنے طور پر آئی جی تعینات کرنیکا منصوبہ بنالیا

اسلام آباد (نوخیز شاہی/ نیشن رپورٹ) آئی جی کی تعیناتی کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات انتہا کو پہنچ گئے اور نیشن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے وفاق کے ناموں پر کوئی جواب نہ دینے کی صورت میں وفاق نے اپنے طور پر آئی جی کی تعیناتی کا منصوبہ بنا لیا۔ اس سے دونوں جماعتوں میں جاری تعاون کو دھچکا لگنے کا خدشہ ہے تاہم آئی جی کی تعیناتی کیئے وفاق 15 دن تک انتظار کریگا۔