وزیراعظم نے جسٹس (ر) رؤف شیخ کو آئی ٹی این ای کا چیئرمین مقرر کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے جسٹس (ر) رؤف شیخ کو عملدرآمد کمشن برائے اخباری ملازمین (آئی ٹی این ای) کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹس (ر) رؤف شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ یہ عہدہ گذشتہ کئی ماہ سے خالی چلا آرہا تھا۔