وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپوررٹ) وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2014 سے ہو گا۔