دہشت گردی کے خاتمہ، متاثرین کی بحالی کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینگے: خواجہ آصف

دہشت گردی کے خاتمہ، متاثرین کی بحالی کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینگے: خواجہ آصف

اسلام آباد (اے پی اے)  وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں دے سکتے۔ تاہم اسے جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ریڈیو پاکستان سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 400 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 20 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا  حکومت ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی جبکہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور بے گھر افراد کی بروقت واپسی اور ان کی بحالی کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔