امریکہ نے سرمایہ کاری معاہدے کا مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر غور کر رہا ہے۔ امریکہ نے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کا مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کے مطابق حکومت وزارتی سطح پر مسودے پر غور کر رہی ہے۔