اسلام آباد: ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ، ایک شخص ہلاک 8 شدید زخمی

اسلام آباد (آئی این پی) جی نائن کے ایک ہوٹل کے تہہ خانے میں گذشتہ رات 2 بجے گیس لیک ہونے پر زبردست دھماکہ ہو گیا جس سے علاقہ لرز اٹھا۔ اس واقعہ میں ایک شخص مقدر سکنہ لکی مروت جاں بحق اور 8 دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں 4 کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ دھماکے سے ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔