اسلام آباد ہائی کورٹ مسلم لیگ ہائوس کے قبضہ کے مقدمہ کی آج سماعت کریگی گواہوں کے بیانات قلم بند ہوںگے

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ مسلم لیگ ہائوس پر (ق) لیگ کے قبضہ کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی دائر درخواست کی(آج) بدھ کو سماعت کریگی ، عدالت نے گزشتہ سماعت پر (ق) لیگ کی طرف سے دی گئی 35 گواہان کی فہرست پر 9 جولائی کو شہادتیں طلب کرلی تھیں ۔ گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ ق کے وکیل نے سعودی ولی عہد کو بھی بطور گواہ شامل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے  عدالت سے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد وزیر اعظم میاں نواز شریف ڈیل کے ذریعے سعودی عرب گئے اور معاہدے کے مطابق وہ مسلم لیگ ہاوس کو لینے کا مطالبہ نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ مارگلہ روڈ اسلام آباد پر واقع مسلم لیگ ہاوس کا قبضہ لینے کے لئے مسلم (ن) نے عدالت سے رجوع  کر رکھا ہے۔