ارسلان کی بطور چیئرمین تقرری جسٹس (ر) افتخار کی خواہش پر ہوئی تھی: حاصل بزنجو

اسلام آباد (آئی این پی) بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا ہے  کہ ارسلان افتخار کی بطور وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان تقرری سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی خواہش پر ہوئی تھی جو خلاف میرٹ تھی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو اندازہ نہیں تھا اس تقرری سے اتنا بڑا تنازعہ کھڑا ہو جائے گا، وزیر اعلیٰ نے میرے مشورے پر ارسلان افتخار کو عہدے سے فارغ کیا ۔ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں  سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی  وائس چیئرمین کے طور پر تقرری میں میرٹ کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔