دھند‘ فیصل آباد سرگودھا سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں حادثات‘ 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی
لاہور + فیصل آباد + سرگودھا (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + اے این این) فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کے حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر 45سالہ خضرحیات اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ دھند میں سامنے سے آنے والی بس کو نہ دیکھ سکا اور بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل بس کے نیچے جا گھسی۔ حادثہ کے نتیجہ میں خضرحیات موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ راہگیروں نے اس کے زخمی ہونے والے ساتھی کو ہسپتال داخل کروا دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ شاہ پور سرگودھا روڈ پر پھاٹک دیگووال کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد محمد اختر، کوچ کا کنڈکٹر محمد شریف جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 مسافر خالد محمود، ظفر اقبال، حسن اقبال وغیرہ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار زخمی مسافروں کو ریسکیو 1122 نے سرگودھا ہسپتال پہنچایا۔ ساہیوال روڈ پر مزدا اور چنگ چی رکشا کے تصادم میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں ایک خاتون سکول ٹیچر بھی شدید زخمی ہوئیں۔ سرگودھا روڈ پر چاہ کوڑا کے نزدیک موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث روزی خان اور زہرہ بی بی سکنہ شہزاد پور شدید زخمی ہو گئے۔ چناری کے قریب کھچاﺅ کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں پاک فوج کے اہلکار عاطف کاظمی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والو ںمیں کار ڈرائیور وقار نقوی بھی شامل ہے۔ حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پسرور روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں تین نوجوان جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ گلشن اقبال پارک کے قریب پسرور کی طرف سے سیالکوٹ آنے والی کار سڑک کے کنارے نصب بجلی کے دوکھمبوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 23سالہ محمد شکور اور 25 سالہ ٹھوما ہلاک ہو گئے جبکہ پشاور کا رہائشی 30 سالہ عرفان مسیح اور 23سالہ ظہیر شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے ٹکر اس قدر شدید تھی کی بجلی کے پولوں پر نصب ٹرانسفامر بھی گر گیا۔ دوسرا حادثہ وریو گاو¿ں کے قریب ہوا جس میں ایک تیز رفتار ٹیوٹا ویگن نے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں ذیشان، عثمان اور احسان کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ذیشان بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب کالج کی بس دھند کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث 22 طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب کالج شورکوٹ کی بس گڑھ مہاراجہ، گڑھ موڑ، دربار حضرت سلطان باہو سے درجنوں طلبا وطالبات کو لے کر کالج جا رہی تھی کہ اچانک باہو پل پر دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر اگئی اور دھند کے باعث ساتھ آنے والی اے پی وی ویگن نمبر 2626 بھی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس کا ڈرائیور محمد اسلم، ثمر عباس ،محمد نوشیر،محمد عثمان، وائلہ صابر، شبنم خالد، ناصر عباس شدید زخمی ہو گئے جن کو نشتر ہسپتال ملتان اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کر دیا گیا جبکہ باقی زخمیوں میں محمد شہباز،زینب ،اقرا،علینہ،سرمد ،انم شہزادی،محمد رمضان،اقرا بشیر،عنصر خان،ثنائ،اقصی بتول،سید محمد غازی کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ ہسپتال گڑھ مہاراجہ داخل کرا دیا گیا ہے حادثہ سے بچوںمیں خوف وہراس پھیل گیا بچوں کے والدین اور لواحقین بڑی تعداد میں حادثہ کاپتہ چلنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تیز رفتار بس دھند کے باعث گنے کی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ نواحی گاﺅ ں چک نمبر 9تیز رفتار بس دھند کی وجہ سے بے قابو ہو کر گنے والی ٹرالی سے ٹکرائی جس سے 40سالہ شریفاں بی بی 32سالہ محمد انور56سالہ محمد ایوب ،30سالہ رمضانہ، 27سالہ کاشف ،29سالہ طاہر عباس،25سالہ محمد اعظم ،42سالہ محمد قربان ،27سالہ کاشف اور26سالہ عباد علی شدید زخمی ہو گئے۔ گوجرہ سے نا مہ نگار کے مطابق دھند کے با عث ٹرےکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائےکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کے نمبردار محمد امین کے بیٹے محمد شاہد اور محمد زاہد موٹر سائیکل پر گاﺅں سے شہر آ رہے تھے کہ لنک روڈ پر چک نمبر 248 گ ب مالٹری کی طرف سے آ نے والی ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونو ں بھا ئی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ آ ئی کم جنرل ہسپتال گوجرہ پہنچایا گیا جہاں پر محمد شاہد زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ عارفوالا سے نامہ نگار کے مطابق دھند کے باعث کوسٹر و ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکپتن سے ملتان جانیوالی کوسٹر عارف والا سے تین کلو میٹر پاکپتن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے شرافت، فاروق، ارسلان سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودھا کے علاقے وگیوال میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق شدید دھند کے باعث ایک تیز رفتار مسافر بس گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکراگئی بس ڈرائیور اور خواتین سمیت 25مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ بس نمبری BSA-221مسافروں کو صادق آباد سے براستہ فیصل آباد ننکانہ صاحب آرہی تھی کہ راستہ میں چک نمبر 9سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والی گنے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکراگئی جبکہ نواحی گاﺅں پیڑے والی سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 20سالہ نعمان حسین شدید زخمی ہوگیا۔
شریفک حادثات / 9 جاں بحق