لال مسجد کیس: پولیس نے پرویز مشرف کیخلاف شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے
راولپنڈی (وقت نیوز) لال مسجد کیس کے حوالے سے پولیس نے پرویز مشرف کیخلاف شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے۔ پولیس نے لال مسجد کیس کے مدعی اور عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون الرشید کو بھی شواہد کیلئے طلب کر لیا۔ پولیس نے لال مسجد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی۔