پولیو: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندی میں 3ماہ کا اضافہ کردیا، اعلامیہ جاری

اسلام آباد( صباح نےوز)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندی میں تین ماہ کا اضافہ کردیا ہے، پابندی کے تحت ائیر پورٹس پر پولیو ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔ ڈبلو ایچ او نے پاکستان پر عالمی سفری پابندی میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اس توسیع کا فیصلہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کے تحت ایمرجنسی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا، ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس جنیوا میں ہوا۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس سال پاکستان اور افغانستان میں رپورٹ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت آدھی ہے۔ پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی ہو رہی مگر اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔ پانچ مئی 2014 میں ڈبلیو ایچ او نے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین کی ایک ڈوز لازمی قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔
پابندی