پرویز خٹک نے دو سال کنٹینر پر ڈانس میں لگا دئیے خیبرپی کے میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا:عابد شیرعلی

 پرویز خٹک نے دو سال کنٹینر پر ڈانس میں لگا دئیے خیبرپی کے میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا:عابد شیرعلی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت عابد شیر علی ایک مرتبہ پھر کے پی کے حکومت پر برس پڑے کہتے ہیں کہ خٹک نے دو سال کنٹینر پر ڈانس میں لگا دئیے خیبرپی کے میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا‘ تمام صوبے اپنے بجلی کے منصوبے شروع کر سکتے ہیں‘ خیبرپی کے نے ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی‘ پشاور اور سوات کے لوگوں کو پوری بجلی مل رہی ہے۔ جمعرات کی شب نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاکہ وفاقی حکومت کا بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔