ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائزر عادل گیلانی وزیر اعظم معائنہ کمشن کے اعزازی کنسلٹنٹ مقرر

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کو بتایا گیا کہ ٹرانسپرنسی   انٹرنیشنل پاکستان کے ایڈوائزر عادل گیلانی کو وزیر اعظم  معائنہ کمشن کا اعزازی کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے جو بغیر تنخواہ کے حکومت کو بدعنوانیوں، کرپشن اور دیگر غیر قانونی   سرگرمیوں کو روکنے میں معاونت  فراہم کرتا ہے۔ جمعرات کے روز وقفہ سوالات  کے موقع پر سینیٹر نگہت مرزا کی جانب سے  کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی  امور شیخ آفتاب  نے کہا کہ عادل گیلانی وزیراعظم معائنہ   کمشن کے اعزازی کنسلٹنٹ ہیں ان کا فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہے وہ صرف مشورہ دے سکتے ہیں۔