عمران خان گندے الفاظ استعمال کر کے قوم کو بگاڑ رہے ہیں: مشاہد اللہ

عمران خان گندے الفاظ استعمال کر کے قوم کو بگاڑ رہے ہیں: مشاہد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر و وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کرہ ارض کے سب سے بڑے جھوٹے انسان ہیں عمران خان ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان گندے الفاظ استعمال کر کے قوم کو بگاڑ رہے ہیں۔  نادرا کی رپورٹ سے متعلق بھی غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے عوام پی ٹی آئی کے منہ پر مسلسل تھپٹر ما رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ہر کام کے لئے تیار ہیں سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ پارٹی کا فیصلہ ہے جوڈیشل کمشن سے ہم نہیں گھبراتے۔  عمران خان نادرا کی رپورٹ سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا۔ یا تو انہوں نے رپورٹ چوری کی ہے یا غلط بیانی سے کام لیا ہے جو بھی ہے عمران کو چاہئے کہ عوام کے سامنے رکھے۔