تیسرے سینیٹر کا گورنر مقرر ہونا سینٹ کیلئے با عث فخر ہے: رضا ربانی

تیسرے سینیٹر کا گورنر مقرر ہونا  سینٹ کیلئے با عث فخر ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کیلئے فخر کا مقام ہے کہ آج اس ایوان سے تعلق رکھنے والا تیسرا سینیٹرگورنر مقرر ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل سینیٹر کمانڈر خلیل کو خیبر پی کے جبکہ سینیٹر کمال اظفر کو سندھ کاگورنر مقرر کیا گیا تھا اور آج سینیٹر رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ہے ۔سینٹ کی تاریخ کا یہ تیسرا اعزاز ہے کہ ایک سینیٹر کو گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ہے ۔