اندرون و بیرون ملک اثاثے اور بنک اکاؤنٹس چھپانے والوں کی دولت ضبط کرنے کی تجویز

اسلام آباد (آن لائن) ٹیکس اصلاحات کمشن نے تمام وفاقی، صوبائی اورمقامی ٹیکس اکٹھا کرنے  کے لئے  نیشنل ٹیکس ایجنسی قائم اورتمام ٹیکس قوانین، نوٹیفکیشنز، رْولز اور سرکلرز اردو میں شائع، خْفیہ و مشکوک اقتصادی سرگرمیوں کو جرمانے بڑھانے، بیرون ملک اثاثہ جات، بینک اکاؤنٹس ظاہرنہ کرنے والے پاکستانیوں کے ملک میں موجوداثاثے ضبط کرنیکی تجاویز دیدیں۔ دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قائم کردہ ٹیکس اصلاحات کمشن نے اپنی رپورٹ میں تجویزدی ہے کہ تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کیاجائے، پراپرٹی انویسٹمنٹ اور افواہ سازی سے متعلق موثر قوانین متعارف کرائے جائیں۔ٹیکس اصلاحات کمشن کی یہ بھی تجویزہے کہ بیرون ملک اثاثوں اوربنک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی پاکستان میں ڈکلیئریشن کولازمی قراردیا جائے، جوپاکستانی ایسا نہ کریں تو ان کے بیرون ملک موجود اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس کی رقم کے برابر پاکستان میں موجود اثاثہ جات اوربینک اکاؤنٹس منجمد و ضبط کرلئے جائیں۔