الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری بار مزید دو ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری بار مزید دو ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن نے 2013 کے عام انتخابات کے حوالے سے دائر عذرداریوں کی سماعت کرنے والے چھ ٹربیونلز کی مدتِ کار میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ چار ٹربیونل فیصل آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں جبکہ ایک ایک پشاور اور حیدرآباد میں قائم ہے۔ ٹربیونلز کی مدت 30 اپریل کو ختم ہوئی تھی تاہم اب یہ 30 جون 2015 تک کام کریں گے۔ ٹربیونلز کی اصل مدت دسمبر 2014 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ انہیں دو ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ چھ ٹربیونلز کے پاس 30 کے قریب انتخابی عذرداریاں زیرِ سماعت ہیں جبکہ متعدد عذرداریوں پر فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ زیر سماعت عذرداریوں میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سمیت وہ تین حلقے بھی ہیں جن میں تحریک انصاف کی جانب سے ابتدائی طور پر مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔