چین سے جدید ترین زی ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گیا

 چین سے جدید ترین زی ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی) چین کی طرف سے پاکستان کو جدید ترین 10 زی ہیلی کاپٹر ہفتہ کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ، اس طرح کے 2مزید ہیلی کاپٹرز سال کے آخر تک پاکستان کو دئیے جائیں گے‘ ہیلی کاپٹر 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کو راڈار کی نظر میں آئے بغیر کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے‘دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائیگا۔ ہفتہ کو باخبر ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو یہ ہیلی کاپٹر تحفہ کے طور پر دیا ہے۔ ان جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیا جائیگا۔