عمران کی سیاسی فہم و فراست نہ ہونے کے برابر، انہیں ملکی نظام کا علم نہیں: وزیر اطلاعات

عمران کی سیاسی فہم و فراست نہ ہونے کے برابر، انہیں ملکی نظام کا علم نہیں: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی فہم و فراست نہ ہونے کے برابرہے‘ گلگت بلتستان کا لیڈر آف دی ہائوس پیپلز پارٹی کا ہے‘ خان صاحب کی باتوں سے احساس ہوتا ہے کہ انہیں ملکی نظم و نسق اور نظام کا علم نہیں۔ ہفتہ کو عمران کے خطاب پر ردعمل میں انہوں نے کہا اگر بنی گالا میں بیٹھ کر پورا خیبر پی کے چلایا جا سکتا ہے تو میانوالی چلانا بھی کوئی مشکل نہیں۔