سینٹ الیکشن: دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت دیں، ایکشن لیں گے: چیف الیکشن کمشنر

سینٹ الیکشن: دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت دیں، ایکشن لیں گے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سینٹ انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے۔ خیبر پی کے صوبائی الیکشن کمشنر کو طلب کرکے رپورٹ مانگی ہے، خیبر پی کے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کارروائی ہو گی۔ انتخابات میں پیسے کے لین دین سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے، دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں ضرور ایکشن لیں گے۔ خیبر پی کے میں 124 ووٹوں کیلئے ایک ہی بیلٹ بکس کافی تھا، بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ نہیں روکی جاسکتی۔ فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس کی کاپی ڈائریکٹ ریٹرننگ افسر کو بھیجی گئی۔ حکومت اور سیاستدانوں کا بوجھ الیکشن کمشن کو اٹھانا پڑتا ہے۔ ہارس ٹریڈنگ برداشت نہیں کریں گے، خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات اپریل، مئی میں ہوجائیں گے۔