بھارت مذاکراتی عمل جاری رکھے، سرکریک، کرگل اور کنٹرول لائن کے معاملات پر لچک دکھائے: پاکستان

بھارت مذاکراتی عمل جاری رکھے، سرکریک، کرگل اور کنٹرول لائن کے معاملات پر لچک دکھائے: پاکستان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو جاری رکھے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی بنیاد پرمسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کرے گا۔ ترجمان نے بھارت سے کہا کہ وہ سرکریک، کرگل اور کنٹرول لائن کے معاملات پر لچک کامظاہرہ کرے۔تسنیم اسلم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے بھی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔