وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی جاری رکھے گی: پرویز رشید

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی جاری رکھے گی: پرویز رشید

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی ختم کئے جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے بعض عناصر کی جانب سے یہ بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئی ہیں، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے گندم پر سبسڈی جاری رکھے گی اور اس مقصد کیلئے آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں 6 ارب 4 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔