سینٹ‘ قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام شروع ہونگے‘بجٹ پر بحث کی جائے گی

سینٹ‘ قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام شروع ہونگے‘بجٹ پر بحث کی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس (آج) پیر کو شام چار بجے شروع ہونگے ‘ اجلاس میں بجٹ سے متعلق بحث کی جائے گی۔قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ جبکہ سینٹ میں بحث کا آغاز قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی جبکہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس (آج) پیر کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔