روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے سفارشات تیار، آج وزیراعظم کو پیش ہونگی

روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے سفارشات تیار، آج وزیراعظم کو پیش ہونگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) روہنگیا مسلمانوں کی امداد سے متعلق وزیراعظم کی قائم کردہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق چودھری نثار، سرتاج عزیز اور طارق فاطمی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر ردعمل کیلئے سفارشات تیار کر لیں۔ خصوصی کمیٹی کی سفارشات اور تجاویز منظوری کیلئے آج وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سفارشات اور تجاویز کا اعلان کیا جائیگا۔