حکومت کا رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کا رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ مارکیٹ میں قیمتوں کے معمول پر رکھنے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے بجٹ کے نام پر لوٹ مار روکنے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہے جو قیمتوں میں اضافے کرنے والوں دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں گی ا ور موقع پر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔