برین ٹیومر سے آگاہی، سمندروں کے تحفظ کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا

اسلا م آباد (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںبرین ٹیومر (دماغی رسولی) سے آگاہی کا دن آ ج پیر کو منایا جائے گا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے و الی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی اور اس سے متاثرہ مریضوںکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میںسیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت، نیوروسرجن اور مقررین برین ٹیومر کی علامات،علاج اور پرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندر وں کے تحفظ کاعالمی دن بھی آج منایا جائے گا۔