القاعدہ میں شمولیت کیلئے طویل سوالنامہ پُر کرایا جاتا: اسامہ کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد (آن لائن) اسامہ بن لادن کی منظر عام پر آنے والی خفیہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ میں کسی مرد یا عورت کو شامل کرنے سے قبل سینکڑوں سوالات پر مشتمل ایک فارم پُر کرایا جاتا تھا جس میں پوچھا جاتا تھا کہ آپ کس عقیدے سے تعلق رکھتے ہیں ،ماہانہ آمدن کتنی ہے کیا جیل گئے ہیں ، کیا عسکری تربیت حاصل کی تھی ، خودکش حملہ کرنا پڑا تو کیا کر لو گے ۔ طویل ترین انٹرویو کے بعد ہی کسی بھی شخص کا القاعدہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جاتا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سینکڑوں مرد و زن صرف ان کے طویل سوالات کی وجہ سے بھی القاعدہ میں شمولیت کا ارادہ ترک کر دیتے تھے ۔