پاکستان دو سال کیلئے او پی سی ڈبلیو کی کونسل کارکن منتخب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کو دو سال کی مدت کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن بنا دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیاء گروپ کے فیصلہ کی روشنی میں پاکستان ، 2018 سے 2020 کی مدت کیلئے ادارے کا رکن بنا ہے۔پاکستان کے علاوہ ایران، عراق اور انڈونیشیاء بھی کونسل کے نئے رکن بنے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 1997 میں اس ادارے کے قیام سے اس کی ایگزیکٹو کونسل کی مسلسل رکنیت کا اعزاز حاصل ہے۔