قومی اسمبلی کا اجلاس 19 دسمبر تک جاری رہےگا، کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اجلاس 19دسمبر تک جاری رہے گا، اجلاس میںوقفہ سوالات سمیت دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کوزیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں چوہدری برجیس طاہر وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان ، شیخ آفتاب احمد وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور، چوہدری محمد اشرف ممبر، سید نوید قمر ممبر،میراعجاز حسین جاکھرانی ممبر، ڈاکٹر شیریں مہرالنساہ مزاری ممبر، ، غلام سرور خان ممبر، اقبال محمد علی ممبر،شیخ صلاح الدین ممبر اور صاحبزادہ طارق اللہ نے شرکت کی۔