ہمارے خطاط اسلامی ثقافت کے امین اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،رفعت عباسی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویثرن کی صدررفعت عباسی نے کہا ہے کہ آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ اسلامی خطاطی کی نمائش کے دورے کے موقع پرکیا۔ رفعت عباسی نے کہا کہ ہمارے خطاط اسلامی ثقافت کے امین اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔نمائش میں آفتاب احمدخان،خواجہ محمدحسین،عظیم اقبال،شکیل تبسم،شبیراحمدضیائ،ارشدشیخ،اشرف ہیرا،تابش سیالوی،ہمایوں خان،علی احمد،شوکت منہاس،شاہ نواز،حنیف خان،مہررشید،عمران نقوی اوریونس رومی کے خطاطی کے نمونے شامل تھے۔ رفعت عباسی نے خطاطی کی نمائش کے انعقادپرریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکومبارکباد پیش کی۔