181 کلو منشیات اور160کلو ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیاگیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی25کارروائیوں کے دوران تقریباً22کروڑ 12 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی181 کلو گرام منشیات اور160کلوگرام ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کر لیاجبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 34 ملزمان کو گرفتار اور6گاڑیاں ضبط کر لیں برآمد شدہ منشیات میں154کلوگرام چرس،3.8کلو گرام ہیروئن ، 2.5کلوگرا م افیون ، 1.64 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن،940 گرام کوکین،475 گرام ایمفیٹامائن، 160لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائداور 36000 ایسٹیسی گولیاں شامل ہیں اے این ایف راولپنڈی نے کورئیر سروس کے اٹک میں واقع ایک دفتر سے مردانہ کپڑوں کے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 396گرام ہیروئن برآمد کر لی دوسری کارروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے شاہین ائیرلائن کی پرواز نمبر NL-739 سے سعودی عرب روانہ ہونے والے عبداللہ جان نامی صوابی کے رہائشی ملزم کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، اسلام آباد سے گرفتار کر کے اس کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 475 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر لی تیسری کارروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر کے پرواز نمبر TG-350 سے بینکاک جانے والے سجاد الدین نامی پشاور کے رہائشی ملزم کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے اس کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.5 کلوگرام افیون برآمد کر لی ۔