امریکہ اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے ،ظفر محمود مغل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بار کے صدر ظفر محمود مغل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کو بار کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ مسلم دشمنی پر مبنی ہے جس سے عالمی امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ فلسین اور اسرائیل کے درمیان مصالحتی امن مشن بھی سبوتاژ ہوگا صدر بار نے کہا کہ دنیا بالعموم اور عالم اسلام بالخصوص اس بارے فوری اور مثبت اقدام کریں سیکرٹری جنرل بار بیرسٹرملک شاہنواز نون نے کہا کہ اگر امریکہ نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا جس سے دنیا کے امن کا ماحول خراب ہوگا۔