امریکہ کے تازہ اعلا ن نے پوری دنیا کو آگ میں جھونک دیا ہے

اسلام آباد( نیوزڈیسک) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ایسا کر کے عالمی سرغنے نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کوجوتی کی نوک پر رکھ دیا ہے ، لہٰذا تنازعہ کشمیر کا اللہ ہی مالک ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا؟ کاش مسلم حکمران ایکدوسرے کو زیر کرنے اور ممالک میں مداخلت کی بجائے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیائے ابلیسیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں،عا لم اسلام اور پاکستان پر لازم ہے کہ وہ القدس شریف کی بازیابی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی تک مظلومین کی حمایت میں پوری قوت کیساتھ صدائے احتجاج بلندکر تے رہیں،حضرت ام کلثوم ؑ کے بصیرت افروز خطبات اسلام کی ابدی حیات کا سامان بن گئے جنہوں نے ملوکیت و یزیدیت کی اسلام کے نام پررائج شیطانی حرکات کو طشت ازبام کردیا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعرات کو عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کے اختتام پر نواسی رسول ؐ اسیرہ شام حضرت سیدہ ام کلثوم بنت علی ؑ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکہ کے تازہ اعلا ن نے پوری دنیا کو آگ میں جھونک دیا ہے بلکہ عالمی امن کو تباہ و برباد کر نے کا بیٹرا اُٹھا لیا ہے کیونکہ مسلم ممالک کو انتشار سے دوچار کر کے اُنہیں غیر مستحکم کرنا دنیا ئے شیطنیت کا ایجنڈا ہے تاکہ اُسکا گریٹر اسرائیل کا خواب پورا ہو سکے۔