نمل میں بزنس لیڈر شپ اور منیجمنٹ پر قومی کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کی فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمشن کے تعاون سے" بزنس لیڈر شپ اور مینجمنٹ پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جسکی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکیورٹی ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر عبداللہ تھے ، جبکہ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ،ڈائریکٹر جنرل نمل محمد ابراہیم،گیسٹ اسپیکر قائمقام صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا، سابق صدر راولپنڈی چیمبر راجہ عامر اقبال،ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کانفرنس میں شرکاء نے بزنس کی تعلیم سے وابستہ طلباء کو بجائے ملازمتیں ڈھونڈنے کے کاروبار کرنے کی ترغیب دی،انفرادی ترقی کی بجائے اجتماعی ترقی پر زور دیا گیا اور انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین روابط کو فروغ کے حوالے سے موضوعات پر تفصیل سے بات کی گئی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کیلئے تجاویز ہیش کی گئیں۔