واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردئیے

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)واپڈانے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدا وشمار کے مطابق دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر پانی کی آمد21900 کیوسک اور اخرج32000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد5400کیوسک اور اخراج5400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد5900کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6300کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔