حضورؐ کی آمد باعث ر حمت‘بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت کیڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر و انچارج مرکز برائے ترقی خواتین مسز عصمت آفریدی نے کہاہے کہ حضور پاک ﷺ کی آمد باعث رحمت اور بھٹکی ہوئی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، مسلمانوں کو درپیش موجودہ مسائل کا حل اسو رسولﷺ کی پیروی میں پوشیدہ ہے، مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنے نبیﷺ کی حرمت پر جان نچھاور کرنے کو ہر وقت تیارہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈویلپمنٹ ڈویژن(کیڈ)کے ذیلی ادارے مرکز برائے ترقی خواتین جی سیون ون میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ادارے کی طالبات،اساتذہ اورعلاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مقامی مدرسہ کی طالبات نے ہدیہ نعت رسول مقبولﷺ پیش کیے ۔