سی ڈی اے ریفرنڈم میں کامیابی پر لیبر یونین کو خورشید شاہ کی مبارکباد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سی ڈی اے لیبر یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار امان اللہ خان اور سید امیر حسین شاہ کاظمی کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔خورشید شاہ نے مبارک باد کے پیغام میں کہا انہیں امید ہے کہ امان اللہ خان اور ان کی ٹیم پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزدوروں اور محنت کشوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ریفرنڈم میں امان اللہ خان گروپ کی کامیابی درآصل غریبوں اور مزدوروں کی اپنی کامیابی ہے اور میں سی ڈی اے کے تمام ورکرز کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔