رفاہ یونیورسٹی میں ایک روزہ یوم طلبہ

اسلام آباد (نا مہ نگار)رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے لئے ایک روزہ یوم طلبہ کا انعقاد کیا گیا جس سے وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد، ممتاز ماہر تعلیم اختر عباس اور معروف ننھا پروفیسر زیدان حامد نے خطاب کیا۔ پروفیسر انیس احمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی اور کھیل اور تفریح کی مثبت روایات کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس وقت معاشرے میں نوجوانوں کی گمراہی کا ایک سبب تعلیمی اداروں میں کردار سازی کی کمی اور نتیجہ آور سرگرمیوں کے انعقاد کی کمی سے ہے تاہم رفاہ یونیورسٹی اس سلسلہ میں طلبہ کی تربیت اور تفریح کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے۔