کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے فری کیمپ اورگردن توڑ بخار پر ڈاکٹر علی محمد‘ ڈاکٹر قراۃ العین کا لیکچر

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)پاکستان ہومیو پیتھک ریسرچ سوسائٹی کے زیراہتمام کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ اتوار 10دسمبر صبح 10بجے تا 4بجے سہ پہر علی ہومیو پیتھک کلینک گلشن دادنخان نزد پٹرول پمپ مری روڈ پر لگایا جائے گا۔ جس میں کینسر کے علاج کے ماہر ڈاکٹر علی محمد مریضوں کا معائنہ‘ مشورہ اور فری ادویات دینگے‘ اسی مقام پر شام 5بجے کلینک کی بالائی منزل پر آڈیٹوریم میں گردن توڑ بخار پر ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو ڈاکٹر علی محمد اور ڈاکٹر قراۃ العین لیکچر دینگے۔