فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 36 ہزار جرمانہ ،12کو نوٹس جاری

اسلام آباد( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آبادنے ناقص اورغیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کرتے ہوئے متعدد فوڈ آوٹ لیٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی نگرانی میں انتظامیہ نے ناقص صفائی اور حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر بارہ فو ڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ٹیموں نے کل 90انسپکشن کیں اور 28کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات لیبارٹری بھیجے۔اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے فوڈ آوٹ لیٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر پیور فوڈ آرڈی نینس کے تحت کاروائی کرے ہوئے ہوٹلوں بیکریوں ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 36ہزار روپے جرمانہ کیاہے ۔ ٹیموں نے ان فوڈ آ وٹ لیٹس کو وارننگ دی ہے کہ وہ صفائی کی صورت حال فوری طور پر بہتر کریں اور ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے ہوٹلوں بیکریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں اور کچن میں صفائی کی صورت حال بہتر کریں ورنہ ہائی جینز و سینی ٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔