جماعت پنجم و ہشتم کے طلبہ کا پیرا قوانین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباس(نا مہ نگار)بھارہ کہو،پھلگراں ،کوٹ ہتھیال،پنڈبیگوال،میرا بیگوال اور شاہدرہ یونین کونسل کے نجی تعلیمی اداروں کے جماعت پنجم و ہشتم کے طلبہ کے نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے بانی و مرکزی صدر ڈاکٹرمحمد افضل بابر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو وزیرِاعظم کے ویژن کے مطابق نالج ماڈل سٹی بننے میں اصل رکاوٹ ممبرپیرا ہے۔وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط کو کئی ماہ ہو گئے لیکن پیرا میں کرپشن کے بادشاہ کے خلاف کوئی عملی ا قدام نہیں اُٹھایا گیا ۔پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوزشریف کے بعد اب موجودہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کوبھی آخری دفعہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کرپٹ مافیا کے خلٖاف ایکشن لینے کیلئے ایک بار خط پھر لکھ دیا۔