انسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب
اسلام آباد(خبر نگار)وزارت انسانی حقوق نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر 2017 کو ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے جو ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے اس وعدہ کی توثیق کرتا ہے ۔1948 انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خاتمے کے لیے خود مختارنیشنل کمیشن اور ٹول فری ہیلپ لائن’’1099 ‘‘ بھی قائم کئے گئے ہیں جو فوری طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے گا۔ انسانی حقوق کے ایکشن پلان پر بھی علمدارآمد کیا جا رہا ہے جو خواتین ،بچوں،اقلیتوں ،معذوروں ،بزرگ شہری اورخواجہ سرائوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ۔وزارت انسانی حقوق کا اس بات پر یقین ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی یادگار اس کی بنیادی روح کے عزم کو مضبوط کرے گا ۔ بچوں اور نوجوانوں کے رنگا رنگ مقابلے اور پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں ۔ثقافتی پروگرام انعام گھر کے ساتھ ساتھ کٹھ پتلی شو اور موسیقی کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔