پی این سی اے آڈیٹوریم میں آج شام فلم ’’دی سنر‘‘ دکھائی جائے گی

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پی این سی اے فلم ڈویژن اور یو این آئی سی آج جمعہ کو چھ بجے شام پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں عاصم رفیفی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’دی سنر‘‘ (The SiNNER) دکھائی جائے گی۔ فلم کے بعد پینل ڈسکشن بھی ہوگی۔ نظامت کے فرائض معروف ناقد اعجاز گل انجام دیں گے۔یہ فلم قیدیوں کی زندگی کے اہم کردار جان مسیحا کے بارے میں ہے۔