فاٹا اور بلوچستان کے لوگ 2018ء سے میٹرک کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد(نا مہ نگار)بامعنی اور مفید معاشرتی مسائل سے لنک تحقیق کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں "میٹریل ٹیسٹنگ سائنس ریسرچ لیبارٹری" میں جرمنی سے درآمد شدہ جدید مشینوں کے بہتر استعمال پر تین روزہ ریسرچ سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ایک جانب ہم نے طلبہ کوبہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ ٗ لیبارٹریز اور ساز و سامان اور ریسرچ ورکشاپس کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تو دوسری جانب ہم نے معاشرے کے نظر انداز شدہ طبقات اور علاقوں کے عوام کو مین سٹریم میں لانے کے لئے تعلیمی اقدامات کئے ہیںٗ ان اقدامات میں معذور افراد کے لئے فیس میں مکمل رعایت ٗ جیلوں میں مقید افراد کے لئے مفت تعلیم ٗ ڈراپ آئوٹ گرلز کے لئے مڈل سطح کی مفت تعلیم اور خواجہ سرائوں کے لئے مفت تعلیم شامل ہے ٗ علاوہ ازیں فاٹا اور بلوچستان کے لوگ آئندہ سمسٹر بہار 2018ء سے میٹرک کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔