پیپلز پارٹی کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں‘ ملتان کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا‘ نتاشہ دولتانہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکریٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پریڈ گرائونڈ کے جلسے کے بعد ملتان کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی جلسہ دیکھ کر پیپلزپارٹی کے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں مگر ابھی تو شروعات ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا ہر جلسہ تاریخی اور بے مثال ہوگا۔ نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے جنوبی پنجاب کو صدر اور وزیراعظم کا منصب دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عہد کر رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی کو جنوب پنجاب کے عوام کے مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔ نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو نوجوان قیادت دی ہے۔ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم تھام کر چیئرمین بلاوہ بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں.

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی نے پریڈگراونڈ میں تاریخی جلسہ کر کے ثابت کر دیا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کی جائے گی۔پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار این اے59اور پی پی 17 کے سابق امیدوار سید اظہر ہمدانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں سب متحد ہیں اور ناراض کارکنوں کو واپس لانے کے اقدام کو سراہتے ہیں ۔پریڈ گراونڈ جلسہ نے سیاسی مخالفین کو بو کھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے،سابق صدر زرداری کی دور اندیشی نے پیپلز پارٹی کو نئی جہت دی ہے۔ملک حاکمین ،سردار سلیم حیدر ،ظہیر کٹھڑ،عارفین اور دیگر کی جدوجہد بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں،کارکنوں کی عزت نفس پر آنچ نہیں آنے دی،عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ،بڑے جلسے کے دعویداروں کو پریڈ گراونڈ میں حقیقی بڑا جلسہ کر دکھا دیا ہے،جیالا جھکا ہے نہ بکا ہے آنے والے دنوں میں ایسے جلسے شہر شہر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے سیکرٹری اطلاعات ملک سجاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک سجاد نے کہا پی پی مخالف قوتوں ک زبانیں گنگ ہیں، پریڈگراونڈ میں تاریخی جلسہ کر کے ثابت کر دیا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کی جائے گی۔پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں سب متحد ہیں اور ناراض کارکنوں کو واپس لانے کے اقدام کو سراہتے ہیں ۔پریڈ گراونڈ جلسہ نے سیاسی مخالفین کو بو کھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے،سابق صدر زرداری کی دور اندیشی نے پیپلز پارٹی کو نئی جہت دی ہے۔کارکنوں کی جدوجہد سے الیکش میں بھی کامیابی حاصل کی جائے گی۔بہار ہ کہو کے عوام نے سب سے بڑا جلوس لے جا کر تاریخ رقم کی ہے۔