بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سنجیدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے

اسلام آباد:(کلچرل رپورٹر)صرف یونیورسل چلڈرن ڈے مسائل کا حل نہیں۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے ضروری قوانین بنانا اور ان پر عمل در آمد کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنڈی اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر پی این سی اے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کیا۔بچوں نے چائلڈ لیبر اور تشدد کے موضوع پر اپنی تقاریر میں بات کی اور بچوں کی تعلیم، صحت اور نگہداشت پر خصوصی غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بچوں نے معاشرے کو اجتمائی طور پر ان مسائل پر کام کرنے کی توجہ دلائی اور اس بات پر غور کیا کہ صرف حکومتی کوششیں اس کے لیے کافی نہیں جب تک معاشرے سے اس برائی کو ختم نہ کیا جائے۔اس موقع پر خصوص پتلی تماشہ بھی دکھایاگیا اور تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔